سیمل کامران کاراجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا

عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا

لاہور: سابق رکن اسمبلی سیمل کامران نے پی پی 14سے راجہ بشارت کو ٹکٹ دئیے جانے کیخلاف زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا ،پولیس اہلکاروں نے سیمل کامران کی گھر کے اندرداخل ہونے اور عمران خان کی گاڑی روکنے کی کوشش ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق سیمل کامران  تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچیں تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھر کے اندر داخل ہونے سے روکدیا ۔اس دوران سیمل کامران نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر دھرنا دیدیا اور ان کا کہنا تھاکہ بد کردار انسان کو ٹکٹ دینا کیسا انصاف ہے ۔

چئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی رہنما عبدالعلیم خان کے دفتر جانے کیلئے روانہ ہوئے تو پر سیمل کامران نے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی جس پر لیڈی پولیس اہلکار وں نے انہیں زبردستی پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے ان کی پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔سیمل کامران نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ راجہ بشارت کو دیا گیا پارٹی ٹکٹ فوری واپس لیں۔ پی ٹی آئی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جس پر مقدمات درج ہیں۔راجہ بشارت خواتین سے شادیاں کرنے کے بعد ان کے سیکنڈلز بنواتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں