چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اتوارکو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

چیئرمین پی ٹی آئی

کوہاٹ:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کو بنوں پہنچیں گے۔

جہاں وہ جلسہ عام سے خطاب کرکے خیبر پختونخواہ سے عمومی جبکہ بنوں کے حلقہ NA-35 سے خصوصی طوپراپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ عمران خان بنوں کے حلقہ NA-35 سے قومی اسمبلی کی نشست پر متحدہ مجلس عمل کے مضبوط اْمیدوار ‘ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اور سابق وفاقی وزیر اکرم خان دْرانی کے ساتھ انتخابی دنگل کے لئے میدان میں کودپڑے ہیں۔

loading...

توقع ہے کہ اس حلقے سے دونوں سیاسی رہنماؤں کے مابین زبردست انتخابی معرکہ ہوگا۔عمران کے جلسہ عام کے لئے تما م تر انتظامات کرکے پنڈال سجایاجارہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسہ میں شرکت کے لئے ملحقہ اضلاع کرک‘ کوہاٹ‘ لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پارٹی رہنما‘ انتخابات میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اْمیدوار ورکرز اور سپورٹرز کے علاوہ عوام کی بہت تعدادشرکت کریگی ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں