(ن) لیگ نے نا اہل ہونیوالے دانیال عزیز کی جگہ انکی اہلیہ کو این اے 77کاٹکٹ جاری کر دیا

دانیال عزیز کی اہلیہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے توہین عدالت پر پانچ سال کیلئے نا اہل ہونے والے پارٹی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو این اے 77سے ٹکٹ جاری کر دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے توہین عدالت پر پانچ سال کیلئے نا اہل ہونے والے پارٹی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو این اے 77سے ٹکٹ جاری کر دیا ۔ دانیال عزیز نے سپریم کورٹ سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد اپنے والد انور عزیز کو اپنی جگہ انتخاب لڑانے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

loading...

دوسری جانب دانیال عزیز کے والد نے (ن) لیگ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پی پی 48سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس حلقے سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن رانا منان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں