25جولائی کو عوام ووٹ کی طاقت سے نیازی ،زرداری کی سیاست کو دفن کر دینگے ‘پرویز ملک

پرویز ملک
loading...

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و سابق وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل اورعوام ووٹ کی طاقت سے انتخابات میں نیازی زرداری سیاست کو دفن کر دیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انتخابی حلقے میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیازی نے لوٹوں کوٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھا دیا ہے اور زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔ مجھے تحریک انصاف کے ان سیاسی کارکنوں سے دلی ہمدردی ہے جنہیں نئے پاکستان کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے۔ نیازی کی ٹکٹوں کی تقسیم سے ہی صاف ظاہر ہو گیا ہے انہیں اپنی ہار صاف نظر آرہی ہے

۔ مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل کئے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی خالق نے پارلیمنٹ کے بتائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں