جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا ٗمریم نواز

مریم نواز

لندن : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں اور جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا

میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے اسی لیے ہدف بنایا جارہا ہے، جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا، ہمارے خلاف چالیں چلے جانے سے ثابت ہورہا کہ (ن) لیگ جیت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، ہم انشااللہ جیتیں گے

دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا انفیکشن کنٹرول ہوگیا تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے ٗ والدہ کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میں خون کی روانی بحال کریں۔حسین نواز نے کہاکہ والدہ کو ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا، والد کا پاکستان جانا ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔نوازشریف کے صاحبزادے نے اپیل کی کہ قوم ان کی والدہ کے لیے صحتیابی کی دعا کرے، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں