جہانگیر ترین سے اختلاف نہیں ٗیہ میڈیا کی اختراع ہے ٗ شاہ محمود قریشی

جہانگیر ترین ٗ شاہ محمود قریشی

ملتان : پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے اختلاف نہیں ٗیہ میڈیا کی اختراع ہے ٗاگر عام انتخابات میں ہمیں اکثریت ملی تو پارٹی چیئرمین پنجاب کے وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی ٗوہ قبول ہو گا ٗنگران سیٹ اپ کی آئینی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کرانا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں ہمیں اکثریت ملی تو پارٹی چیئرمین پنجاب کے وزیرِاعلیٰ کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی، وہ قبول ہو گا۔ تحریکِ انصاف واحد جماعت ہے جس کی ٹکٹ کے لوگ خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے اربوں روپے ایسے منصوبوں پر ضائع کئے جو صرف دکھاوے کے ہیں، اگر یہی اربوں روپے صحت اور تعلیم پر لگائے جاتے تو عوام کا فائدہ ہوتا ٗجنوبی پنجاب کو شریفوں نے بنجر کر دیا ہے اور اپنی لندن امریکہ میں جائیدادیں بنائی گئی ہیں

loading...

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو حیثیت پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی تھی، وہی عمران خان کی تحریکِ انصاف میں ہے جس کارکن کے ہاتھ میں بلا ہے ٗوہ عمران خان کا نمائندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کی آئینی ذمہ داری صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، ہم توقع کرتے ہیں الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہے، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج تعینات ہو گی جس سے شفاف الیکشن ہونگے۔ ٹکٹوں کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہو سکتا ہے ٹکٹوں کے معاملے پر کسی کی آراء مختلف ہوں، اب ان سب پر چیئرمین نے فیصلہ کر دیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں