اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

اسحاق ڈار

اسلام آباد ;الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی ہے

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں مسلسل عدم حاضری پر احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے سپریم کورٹ کے بار بار بلانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 مئی کو سابق وزیر خزانہ کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اپنے گھر کی تعمیر کیلئے سڑک نکالنے کا کیس بھی زیر سماعت ہے تاہم وہ علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھجوا رکھی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں