یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کروا کر صارفین کی مشکل آسان کردی

یوٹیوب
loading...

گوگل کی خواہش ہے کہ اس کے صارفین اپنا بہت زیادہ وقت صرف  یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں نہ گزاریں  بلکہ اس کو کسی اور مقصد کے لیے بھی استعمال کریں اور اس مقصد کے لیے  یو ٹیوب نے اپنا  ایک  نے نیے فیچر کو متعارف کرایا ہے

یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب نے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے ہوے یا سنتے ہوئے گزارا  ہے۔

 اور گو گل کی یہ  خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی نہ صرف لوگوں کی توجہ کو بھٹکانے کا باعث بنے  بلکہ لوگوں کے کسی مفید مقصد کے کام بھی آ سکے  اور اس حوالے سے گو گل لوگوں کی مدد د کرنا چاہتا ہے۔

یہ فیچر بائی ڈیفالٹ تو نہیں ہوگا بلکہ اسے خود سیٹ کرنا ہوگا اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکاﺅنٹ مینیو میں موجودہ ہوتا ہے

اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے سب سے اوپر واچ ہسٹری ٹرن آن کا آپشن آئے گاجس پر کلک کرنےکے بعد  آپ یہ جان سکیں گے کہ آج یا گزشتہ روزیا پھر گزشتہ ایک ہفتے میں آپ نے کتنا وقت یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارا۔

گوگل کے مطابق ہمارا مقصد یوٹیوب پر صارفین کو اپنا وقت گزارنے کے لیے زیادہ بہتر سمجھ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اسے اپنی زندگی میں بہتر طریقے سے فٹ کرسکیں۔

آپ اس میں اپنی پسند کے وقت کا تعین کرسکتے ہیں، یعنی کتنے منٹ یا گھنٹوں کا وقت بتا تا ہے  اس حوالے سے یہ فیچر آپ کو  یاد دہانی کرائے گا۔

مزید پڑھیں۔  پیراگون ہاؤسنگ کیس،خواجہ سعد رفیق نیب میں پیش

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں