بولیویا کی 117 سالہ خاتون اب 118 کی ہوجایئں گی

جولیا فلورنس
loading...

بولیویا میں رہنے والی 117سالہ خاتون جولیا فلورس دو ماہ بعد 118سال کی ہو جائیں گی اور ممکنہ طور پر وہ دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز حاصل کر لیں گی

بولیویا: بولیویا کے قومی شناختی کارڈ کے ریکارڈ کے مطابق جولیا فلورنس 26 اکتوبر 1900 میں پیدا ہوئیں اور وہ دو ماہ بعد 118 سال کی ہو جائیں گی۔117 سالہ جولیا کو کیک کھانے، لوک موسیقی سننے اور اپنے پالتو جانوروں سے کھیلنے کا شوق ہے۔

Image result for julia flores

Image result for julia flores

جولیا نے اپنی اس لمبی عمر میں دو عظیم جنگیں دیکھیں۔ جولیا مخصوص انداز میں لوک گیت گاتی ہیں اور گیٹار کی طرز کا ایک مقامی آلۂ موسیقی بھی بجاتی ہیں۔

Image result for julia flores

ذرائع کی معلومات کے مطابق جولیا 117 برس کی عمر میں بھی مکمل ہشاش بشاش دکھائی دیتی ہیں اور وہ اپنے ایک کتے اور دیگر پالتو جانوروں سے کھیلنے کا شوق رکھتی ہیں۔ان کے ہمراہ ایک 65 سالہ خدمت گار بھی رہتا ہے۔

Image result for julia flores

واضح رہے کہ دنیا کی 117 معمر ترین جاپانی خاتون کی وفات کے بعد جولیا ممکنہ طور پر دنیا کی معمر ترین خاتون بن سکتی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پرویز الہیٰ کو سپیکر صوبائی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں