ٹی 10لیگ، اسٹیفن فلیمنگ بنگال ٹائیگرز کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور : ٹی ٹین لیگ کی فرنچائز بنگال ٹائیگرز نے وقار یونس کی جگہ اسٹیفن فلیمنگ کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

بنگال ٹائیگرز کے مینٹور انیس ساجن نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلے سیزن میں وقار یونس نے 100 فیصد سے بھی زیادہ ان پٹ دی، تاہم اب ہم نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں ایک غیرایشیائی کوچ کی ضرورت ہے، اس کی وجہ سے ٹیم کے پلیئرز خصوصاً ایشین پلیئرز پر ایک الگ تاثر قائم ہو گا۔

اسٹیفن فلیمنگ نے اس آفر کے جواب میں کہا ہے کہ بنگال ٹائیگرز کی کوچنگ آفر قبول کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، آئندہ ایونٹ میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹین لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23 نومبر سے 2دسمبر تک یو اے ای میں شیڈول ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں