ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: بارش کے باعث پاک بھارت ٹیمیں مشترکہ چیمپیئن قرار

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی

مسقط : ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا فائنل میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر چیمپیئن قرار دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسقط میں کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ کے موقع پر میچ سے قبل ہی بارش ہوگئی جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ٹرافی اورگولڈ میڈل کیلئے قوانین کے مطابق ٹاس کرایا گیا، ٹاس جیتنے پر ایشیئن ٹرافی بھارت اور گولڈ میڈلز پاکستان ٹیم کو دیا گیا، ایونٹ میں ملائیشیا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی۔

اس سے قبل بھارت نے گرین شرٹس کو گروپ میچ میں شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک بھارت سے ہی ہاری ہے جاپان سے کھیلے جانے کا میچ برابر ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دوبار ٹرافی جیت چکے ہیں جبکہ ایشین ٹرافی کے حالیہ ٹورنا منٹ میں جاپان نے ملائشیا کو دوتین سے ہرا کر تیسر ی پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائشیا کی ٹیم نے مسلسل پانچویں بار تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں