لیسسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک سمیت 5 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

فٹ بال کلب
loading...

لندن: برطانوی شہر لیسسٹر میں کنگ پاور اسٹیڈیم کے باہر ہیلی کاپٹر گرنے سے مشہور فٹ بال کلب لیسسٹر سٹی کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

فٹبال کلب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں فٹبال کلب کے مالک وچائی سریودھاناپ رابھا سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق وچائی سریودھاناپ رابھا کے علاوہ ہیلی کاپٹر میں 53 سالہ پائلٹ ایرک سوافر، ان کی 46 سالہ دوست روزا لیچووکس اور وچائی سریودھاناپ رابھا کے اسٹاف کے 2 ارکان نُرسارا سُکنامائی اور کاویپورن پُن پرے شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کنگ پاور اسٹیڈیم سے اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد ہی بے قابو ہو گیا اور کلب کی اسٹاف کار پارکنگ میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

فٹ بال کلب نے اپنے اعلامیے میں لکھا دنیا ایک عظیم شخص سے محروم ہو گئی۔ ایک ایسا شخص جو نہایت مہربان اور سخی تھا اور جس کی پوری زندگی اپنے خاندان کے لیے محبت اور اُن لوگوں کے لیے وقف تھی جن کو اُس نے کامیابی سے ہم کنار کروایا۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں