محسن خان کے تبصرے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر ناراض ہوگئے

مکی آرتھر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے تبصرے پر ناراض ہوگئے ہیں اور چیئرمین پی سی بی سے شکایت کر دی ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 19 اکتوبر کو ہونے والے نجی ٹی وی کے کرکٹ شو میں محسن خان کی جانب سے ہیڈ کوچ کو بیوقوف گدھا کہنے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ محسن خان اس وقت پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور اگر انہوں نے اپنے نازیبا الفاظ پر معافی نہ مانگی تو وہ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔

احسان مانی نے محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تو مقرر کردیا مگر اب ہیڈ کوچ اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے درمیان اختلافات نے کرکٹ بورڈ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں