قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اپوزیشن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نیب افسران اپنے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد لائیں گے، شہباز شریف پہلے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں 12 نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسعد رفیق بھی شامل ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں