چین اور امریکہ میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات

چین اور امریکہ

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان سخت تجارتی جنگ جاری ہے، اس دوران دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے دورہ چین کے موقع پر ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیر دفاع وینگ ھی کے علاوہ چین کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، چین سے کشیدہ تعلقات اور دشمنی نہیں چاہتے۔

خیال رہے کہ رواں سال جون میں امریکہ نے پہلی مرتبہ چینی مصنوعات پر چونتیس بلین ڈالر کے اضافی محصولات عائد کیے تھے جس کے فوری ردعمل میں چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں امریکی حکام کی جانب سے چینی درآمدات پر مزید 16 ارب ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کیے تھے۔

بعد ازاں امریکی اضافی محصولات کے جواب میں چین نے بھی بلاتاخیر امریکی منصوعات پر 16 ارب ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کردیے تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت شدید تجارتی جنگ جاری ہے، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جنگ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں