شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو رہی ہے، دپیکا پڈکون

دپیکا پڈوکون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو رہی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں اپنی شادی کو لے کر ایسا ہی احساس ہو رہا ہے جیسا کسی نئی فلم کے سائن کر تے وقت خوشی محسوس کر تی ہیں۔

loading...

دپیکا کا کہنا ہے کہ اپنی شادی کو لے کرانتہا ئی پرجوش ہوں۔ شادی ایک نئی فلم کی طرح محسوس ہو رہی  ہے جیسے اپنی زندگی کی نئی فلم سائن کرنے جا رہی ہوں۔

واضح رہی کہ بالی وڈ جوڑی دپیکا اور رنویر 14 اور 15 نومبر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ 21 نومبر کو بینگلور اور یکم دسمبر کو ممبئی میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں