آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر29 پیر۔

برج حمل
نئی رشتہ داری یا دوستی قائم ہو سکے گی۔ دوست احباب کے ساتھ خوشگوار وقت گزرے گا جو روز مرہ کے کاموں کا بوجھ ہلکا کرے گا۔ مشترکہ مالی منفعت کے امور کو انجام دے سکیں گے۔

برج ثور
کسی معاملہ میں زبردستی شامل کر لئے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

برج جوزا
اس دن ممکن ہے کوئی شخصیت اپنی ذہنی قوت سے آپ کو مسمرائز کر دے یعنی فریفتگی کا شکار کر دے۔ اس دوران کچھ وقت شریک حیات یا شریک محبت کے ساتھ گزاریں تاکہ باہمی اطمینان حاصل کر سکیں۔

برج سرطان
اپنے نظریات کسی دوست سے زیر گفتگو لائیں ۔ دوران کام جو خبر آپ کو ملے اُس پر بالکل اعتبار نہ کریں۔ طبیعت میں بے چینی رہے گی‘ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو مزید آرام کی ضرورت ہوگی۔

برج اسد
تخلیقی سوچ کی وجہ سے کاروبار کو بہتر انداز میں چلانے یا پھر کسی سازشی منصوبہ سے نبٹنے میں کامیابی ملے گی۔ مصورانہ خیالات اور رومانوی شراکت دونوں ہی کے باعث قلبی سکون حاصل ہوگا۔

برج سنبلہ
کپڑوں سے متعلقہ خریداری میں مصروف رہیں گے۔ آج کا دن یادوں کے انمٹ نقوش چھوڑ جائے گا۔ محبت کیلئے اٹھایاگیا قدم مستحکم ہوگا جس کے دیرپا اور نتائج اچھے نکلیں گے۔

برج میزان
آج آپ کو آرام دہ دن گزارنا چاہئے لیکن آرائش مکان کی سوچ اور آپ کی منچلی طبیعت آپ کے اس پروگرام کو متاثر کر دے گی۔کام کی انجام دہی کیلئے ماحول طبیعت کے معیار سے کم ہوگا۔

برج عقرب
آج جوش و خروش میں رہیں گے کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ آپ کی بنائی ہوئی پلاننگ اچانک تبدیلی کا شکار ہو جائے گی جس کی نوعیت عارضی ہوگی۔

برج قوس
آرائش ‘ زیبائش سے متعلقہ کاموں میں مصروف رہیں گے۔ کسی کو اچانک آپ کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ آج کی شام طبیعت میں ڈھیلا پن اور تھکاوٹ کے آثار چھوڑے گی۔

برج جدی
کسی خوشکوار موقع میں غیر متوقع تبدیلی آسکتی ہے جو ذہنی طور پر عارضی تشویش اور بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔ کاروباری اور ملازمتی امور عمدہ انداز میں حل کر سکیں گے۔ روحانی طاقت کا حصول ہوگا۔

برج دلو
کسی پرائیویٹ کام میںفائدہ ہوگا جس میں مصروفیت کی وجہ سے کوئی تنظیم بھی عمل میں آسکے گی۔ کاروبار میں مال لگانے کا خوش قسمت موقع فراہم ہوگا۔طبیعت میںسحر آفرینی رہے گی۔

برج حوت
کاروبار میں ترقی نصیب ہو گی۔ نیا مکان یا سواری کے خریدنے کے لئے آج کا دن بہتر ہوگا لیکن قیمت کے تعین میں جلدی نہ کریں بیچنے والا جلد ہی کم قیمت قبول نہیں کرے گا۔
——————————————————————–

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں