فضائی سفر پر نکلے فخر عالم کی گرفتاری پر دفترخارجہ نے نوٹس لے لیا

فخر عالم

ماسکو: دفتر خارجہ نے دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے ‘مشن پرواز’ پر نکلے پاکستانی گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم کے ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر انہیں روس کے ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے کر روسی سفارت خانے کو گلوکار کی مدد کی ہدایت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ‘ہمیں فخر عالم کے پروگرام کا پہلے پتہ نہیں تھا، لیکن معاملے کا پتہ چلتے ہی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور روسی سفارت خانے کو فخر عالم کی مدد کی ہدایت کردی گئی ہے’۔

فخر عالم کا پیغام اداکار فیصل قریشی نے اپنے فیس بک کے ذریعے پہنچایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ فخر عالم کا ویزہ دو گھنٹے قبل ایکسپائر ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ فخر عالم نے اپنا پیغام ادا کار فیصل قریشی کو بھیجا ہے۔

ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ روس پہنچنے سے دو گھنٹے قبل میرے ویزے کی معیاد ختم ہو گئی تھی جس کے باعث حکام نے مجھے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور وہ مجھے واپس جاپان جانے کے لیے دباﺅ ڈال رہے ہیں۔

میں پاکستانی اور روسی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے الاسکاتک میرا سفر جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ’مشن پرواز ‘ کو ادھورا نہیں چھوڑنا چاہتا ، مجھے اس وقت پاکستانی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

مجھے ایک کمرے میں بیٹھایا گیا ہے جہاں نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی پانی ہے جبکہ یہاں پر وائی فائی بھی نہیں ہے جبکہ انہوں نے چھ گھنٹوں سے میرا موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، اس لیے مجھے مدد کی ضرورت ہے ۔

Spread the love
  • 10
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں