آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا
loading...

آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی۔

کوالالمپور میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 97 رنز بنائے، بسمہ معروف سب سے کامیاب پلیئر رہیں، انہوں نے 44 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

عالیہ ریاض نے 16 جب کہ ندا ڈار سے 7 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے کامیاب بولر ہیلی رہیں ،انھوں نے دو وکٹیں لیں جبکہ پیری اور کمنسی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

آسٹریلیا نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 10ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔ ہیلی نے کھل کر بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور صرف 41 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

منی نے 21 اور گاڈرنر نے چار رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ نتالیہ نے حاصل کی۔

Spread the love
  • 15
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں