ہم میں سے کسی نے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا، نواز شریف

نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ملکی حالات عوام دیکھ رہے ہیں۔

ہم میں سے کسی نے این آراو کے لیے رابطہ نہیں کیا، این آر او کا الزام لگا رہے ہیں تو اس کا نام بھی لیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک تشنگی رہ گئی، وہ آخری سانسیں لے رہی تھی اور میں قید خانے کی سلاخوں کے پیچھے بند تھا، ابھی تک صدمے کی کیفیت سے باہر نہیں آسکے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی نے این آراو کے لیے رابطہ نہیں کیا، این آراو کا الزام لگا رہے ہیں تو جرات کرکے اس کا نام بھی لیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا ملکی حالات عوام  دیکھ  رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز ملاقات کے لیے آئے ان کا احترام ہے، ان سے جو باتیں ہوئی وہ پبلک میں نہیں کرنا چاہتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، جب آشیانہ میں کچھ نہیں ملا تو اب ایک اور کیس بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو کہا جارہا ہے آپ کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے حوالے سے نواز شریف نے کہا شہباز شریف نےدن رات محنت سےکام کیا ہے، انھوں نے جو محنت کی اس کے ثمرات ملکی سطح پر دیکھے گئے۔

شہبازشریف نے وہ کام کیے جو آج تک کسی وزیراعلیٰ نے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہےہم ملک کو کس طرح لے کر جارہے ہیں۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں