چین میں ہر ہفتے 2 افراد ارب پتی بنتے ہیں

ارب پتی

لندن : برطانوی اخبار کے مطابق چین میں ہرہفتے دو افراد ارب پتی بن جاتے ہیں، 2017 میں دنیا کے ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سوئس بینک کی رپورٹ کے حوالے سے برطانوی اخبار نے لکھا ہےکہ دنیا میں  2158 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 11 ہزار 881 کھرب روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

ارب پتیوں کی دولت میں 2017میں جس قدر اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، یہ اضافہ آسٹریلیا یا اسپین کی ملکی پیداوار سے زیادہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں ایشیا پیسیفک میں 814 ارب پتی تھے جن کی2007 میں تعداد صرف  178 تھی،     701 ارب پتی افراد ایسے ہیں جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے، ان میں سے 30 افراد کی مجموعی دولت 10 کھرب ڈالر سے زائد ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں