احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں، زرتاج گل

زرتاج گل

فیصل آباد : وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں ، حکومت کو اپوزیشن کی اے پی سی سے کوئی خطرہ نہیں،سب چوروں کو ایک دوسرے سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلین ٹری سونامی کا آئیڈیا پورے ملک تک پھیلادیا گیا، حکومت ڈیم کے مسئلے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دے گی، بھارت کے ساتھ معاہدہ ہے، وہ دریا میں فضلہ نہیں پھینکے گا۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت اپنےکاروبارچلانےمیں مصروف رہی، بحران زدہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 44 بلین کابیل آؤٹ پیکج دیا، پنجاب کا بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

loading...

احسن اقبال کے حوالے سے وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ احسن اقبال دیسی ارسطو ہیں ،انھوں نے اسرائیلی طیارے کی افواہ سے سائنس کو پیچھے چھوڑ دیا، مولانافضل الرحمان تو صرف44 لاکھ کی لسی پی گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی اے پی سی سے کوئی خطرہ نہیں،سب چوروں کو ایک دوسرے سے خطرہ ہے، ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی میں ہلہ بول کر اسپیکر کا ڈائس توڑا۔

یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زر تاج گل نے اپنے بیان میں کہا تھا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام کو حکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں