یو اے ای کی بری فوج کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

Gen Qamar javaid bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان میجر جنرل صالح محمد صالح کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں