چیف جسٹس ثاقب نثار لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، چیف جسٹس پاکستان قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ علیمہ خان کےخلاف از خود نوٹس پر ابھی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو تحریک شروع کر دی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

چیف جسٹس وطن پہنچنے کے بعد آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس آج سماعت کے لئے مقرر کیا ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں