اپنی شادی پر ہمسفر کو مہنگے ترین تحفے دینے والے پاکستانی ستارے

loading...

جب آپ کسی کے ساتھ پیار کے خوبصورت رشتے میں بندھے ہوتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی سب سے قیمتی اور پسندیدہ چیز بھی اپنے پیاروں کو دے دیں۔

آپ اپنے پیاروں کو اپنا قیمتی وقت اور محبت بھی دیتے ہیں ،جب آپ کو زندگی میں کوئی ایسا شخص ملتا ہے جس کے ساتھ آپ اپنی زندگی گزارنے کے حسین خواب دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ شخص آپ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے تو آپ ایسے شخص پر اپنی جان بھی نچھاور کرنے سر دریغ نہیں کرتے۔

ایسے ہی معروف پاکستانی جوڑوں کی فہرست سامنے آئی ہے جنہوں نے اپنے شریک حیات کو مہنگے ترین تحفے دیے ۔

عائشہ خان

معروف اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ سے شادی سوشل میڈ یا اور الیکٹرانک میڈ یا پر توجہ کا مرکز بنی ،انہوں نے اپنی منگنی پر اعلان کیا تھا کہ وہ اب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے مزید کام نہیں کریں گی۔عائشہ خان نے اپنی شادی پر 30 لاکھ روپے مالیت کا خوبصورت ہار پہنا جو انہیں سسرال کی طرف سے تحفے میں ملا ۔

تحفے

ریما

اداکارہ ریما کو ان کی شادی پر ساس نے گھر تحفے میں دیا تھا جبکہ شوہر نے (BMW7-series)کار تحفے میں  دی تھی ۔

تحفے

عاطف اسلم

معروف پاکستانی گلو کار عاطف اسلم نے اپنی بیوی سے کوئی تحفہ نہیں لیا تھا البتہ انہوں نے اپنی بیوی کو شادی کے موقع پر سپورٹس کار تحفے میں دی تھی ۔

تحفے

ریمبو

اداکار ریمبو اور اداکارہ صاحبہ کی شادی بھی خبروں کی زینت بنی تھی ،اس موقع پر ریمبو نے صاحبہ کو گھر تحفے میں دیا تھا ،ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا تھا کہ گھر خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں تھے تو ریما نے گھر خریدنے میں ان کی مدد کی تھی ۔

تحفے

شین جاوید

معروف اداکارہ اور ڈانسر شین جاوید نے پچھلے سال لاہور میں ایک انجینئر سے شادی ہوئی تھی جس نے شین جاوید کو ایک خوبصورت گھر تحفے میں دیا تھا۔

تحفے

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں