ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کا فاتحانہ آغاز، جنوبی افریقہ کو 5-0 سے ہرا دیا

ہاکی ورلڈ کپ

بونیشور: انڈیا نے ہاکی ورلڈ کپ کے افتتاحی روز بے بی ٹیم جنوبی افریقہ کو 5-0سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ بیلجیئم اتوار کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ یکطرفہ رہا، ہاکی میں جنوبی افریقہ بالکل نئی ٹیم ہے اور بھارت نے یکے بعد دیگرے گول کرکے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو بالکل سنبھلنے نہ دیا۔

بھارت کی طرف سے مندیپ سنگھ، اشک دیب سنگھ، سرن جیت سنگھ اور للت نے گول کئے، جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں