ٹرک الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی

ٹرک الٹنے

میرپور خاص: صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص کی تحصیل ڈگری میں ایک ٹرک الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں مزدور سوار تھے جو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ڈگری جارہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق غلام علی روڈ پر ٹرک اچانک الٹ گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ڈگری اسپتال منتقل کیا گی، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔

فی الوقت ٹرک الٹنے کی وجوہات کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں