دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کے دوسرے استقبالیے کی شاندار تقریب

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی میگا شادی کا دوسرا استقبالیہ ممبئی میں منعقد ہوا، جس کے دوران یہ جوڑی ایک بار پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب رہی۔

استقبالیہ تقریب ممبئی کے گرینڈ حیات ہوٹل میں ہوئی، جس میں دپیکا اور رنویر نے سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جس پر گولڈن کام غضب ڈھا رہا تھا۔

دپیکا نے سفید رنگ کی ابو جانی سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کردہ عروسی ساڑھی زیب تن کی جب کہ رنویر سنگھ نے ڈیزائنر روہت بھل کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

دپیکا نے اس تقریب میں سر پر بھاری کامدار دوپٹہ بھی لیا۔

اس دوران دونوں نے خوب تصاویر بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

خوش قسمت ہوں کہ دپیکا کا ساتھ ملا، رنویر

دوسری جانب حال ہی میں رنویر سنگھ نے  دپیکا اور اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی اور بتایا کہ کیسے دپیکا شادی کے لیے راضی ہوئیں۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ‘میں دپیکا سے شادی کرنے کے لیے گزشتہ تین برس سے تیار تھا لیکن انتظار تھا تو صرف دپیکا کا کہ وہ کب شادی کے لیے راضی ہوتی ہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے دپیکا سے کہہ دیا تھا کہ جیسے ہی وہ شادی کے لیے ہاں کریں گی شادی کچھ ہی وقت میں کرلی جائے گی اور ہم نے ایسا ہی کیا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دپیکا سے ملاقات کے 6 ماہ بعد ہی معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ویسی ہی ہیں، جس کے ساتھ میں اپنا رشتہ نبھانا چاہتا ہوں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘وہ بہت اچھی اور نرم مزاج ہیں، اٹلی میں لیک کیمو پر شادی کرنا دپیکا کا خواب تھا، وہ دپیکا کی ہر خواہش کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ان کو خوش رکھیں’۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’دپیکا ہر چھوٹی سے چھوٹی خوشی کی حقدار ہیں، میں بھی ہوں لیکن میری خوشی ان کی خوشی میں ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

ان کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کو دپیکا کا ساتھ ملا ہے۔

رنویر کے مطابق ‘مجھے معلوم تھا یہی وہ لڑکی ہے جس سے میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور جو میرے بچوں کی ماں بنے گی، میں نے صرف دپیکا کی ہاں کا انتظار کیا’۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی کی تیسری استقبالیہ تقریب یکم دسمبر کو ہوگی جس میں بالی وڈ اسٹارز کی شرکت یقینی ہے۔

Spread the love
  • 19
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں