وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

امریکہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ پاک افغان سرحد پرباڑ اورلائٹنگ کے مرحلے کی منظوری دے گی، وزارت تجارت کی نئی نیشنل ٹیرف پالیسی بھی منظور کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا جبکہ مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئے گی، حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کے 100 روزہ پلان کے حوالے سے مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹرمیں ہوگی، تقریب سہ پہر تین بجے شروع ہوگی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے100روزہ پلان کے جائزے کے لیے ویب سائٹ بنائی تھی ، ویب سائٹ میں پلان کے بنیادی بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا، ویب سائٹ کی مدد سے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں