عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے ’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ گھڑے جارہے ہیں جب کہ حکومت کے 100 دن ملک کے لیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیراعظم کی پریس کانفرنس سے قبل ہی اس پر ابتدائی تبصرہ کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قوم ہوشیار رہے، آج سرکاری خرچ پر وزیراعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے، وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے، عادی جھوٹوں کو مزید جھوٹ بولنے سے کیا شرم؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ جھوٹ وہ ریکارڈ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑ سکے گی، جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، عمران صاحب سے سب سے بڑا میڈل لے گا، وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔

loading...

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی 100 دن کی کارکردگی جاننے کے لیے گوگل پر تلاش جاری رکھیں، حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے، حکومت نے 100 دن کی کارکردگی کے اشتہار میں پرانے 100 دن کا پلان شائع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ’ہم مصروف تھے‘ کی جگہ ’ہم نالائق ہیں‘ کا اشتہار دینا چاہیے، 100 دن کی کارکردگی دکھانےکو حکومت کو ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے ’سچ‘ کو چھپانے کے لیے 100 جھوٹ گھڑے جارہے ہیں، مسلم لیگ (ن) 100 دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد حقائق نامہ دے گی، حکومت کے 100 دن عوام کے لیے 100 اذیت ناک دن تھے، یہ 100 دن پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے لیے ناامیدی کے دن تھے، 100 دن ملک کے لیے بدنامی اورشرمندگی کے دن تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں