حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں اورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے،شہبازشریف

شہبازشریف

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں اورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے۔ ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں جبکہ شکست خوردہ عناصر نے جھوٹ، الزام تراشی اور یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

 دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی خدمت کی بجائے تنقید برائے تنقید اور جھوٹے الزامات کو وطیرہ بنائے رکھا۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کیساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ تبدیلی خالی نعرے لگا کر نہیں لائی جاسکتی جبکہ تبدیلی کیلئے محنت کیساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیں جبکہ دوسری جھوٹ بولنے والے شکست خوردہ عناصر۔ ہماری عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ شکست خوردہ عناصرکرسکتے ہیں نہ لوٹ مار کرنے والے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے محنت کرکے عوام کیلئے منصوبے مکمل کیے ہیں اورقومی وسائل کو امانت سمجھتے ہوئے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کے قدموں پر نچھاور کیے ہیں۔

ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آنے والا دور بھی سنہری ہوگا۔ تعلیم، صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ لاکھ عوام روزانہ معیاری میٹرو بس سروس سے استفادہ کر رہے ہیں جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔  سابق صد رآصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور مریم نواز اربوں،کروڑوں روپے کے اثاثہ جات کے مالک
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں