قوالی ٹور 2018: راحت فتح علی خان نےپوری دنیا میں قوالی محافل کرنے کا اعلان کریا

نصرت فتح علی خان,قوالیاں

پاکستان کےمشہورقمعروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نےفیصلہ کیا ہے کہ وہ پوری دینا میں قوالی کی محفلیں سجائیں گے

شہنشہاہ قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے کراچی میں پریس کانفرس کر رہے تھے کانفرس کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نےاعلان کیا کہ وہ پوری دنیا میں جائیں گے اور پوری دینا میں 100 سے زائد قوالی کی محفلیں سجائیں گے ۔

راحت فتح علی خان کے مطابق جن ممالک میں قوالی کی محفلیں سجیں گی، ان میں امریکا،کینیڈا، برطانیہ، دبئی، بحرین، عمان، قطر، ترکی، مراکش، جنوبی افریقہ، کینیا، بنگلا دیش اور سعودی عرب شامل ہے۔

loading...

واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان سعودی عرب میں پہلی مرتبہ محفل قوالی کی رونق بکھیریں گے۔ راحت فتح علی خان نے یہ بھی بتایا کہ اس کی تھیم ’جسٹ قوالی ٹور 2018 ‘ رکھی گئی ہے کیونکہ وہ یہ سال قوالی کے نام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس قوالی ٹور کا آغاز پاکستان سے کیا جائے گا اور بعدازاں دیگر ممالک میں قوالی کی محفلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

کانفرنس کے دوران  بات کرتے ہوئے راحت فتح علی نے بتایا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو سامنے لانا بہت ضروری ہے۔ راحت فتح علی خآن نے بتایا کہ  وہ چاہتےاور خواہش  ہے  کہ پاکستان اور تمام ممالک سے قوالی کا ٹیلنٹ سامنے آئے جب کہ رئیلٹی شو سے جو ٹیلنٹ سامنے آئے اسے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا جائے ۔اس بات کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

راحت فتح علی خان کہا کہ اکثر ٹیلنٹ شوز کے بعد سامنے آنے والے باصلاحیت فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا، تاہم وہ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی شو میں پوزیشن حاصل کرے تو اسے اس حساب سے پلیٹ فارم دیا جائے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں