1 سالہ تیمور علی خان اب جم جائیں گے

1 سالہ تیمور علی خان اب جم جائیں گے
loading...

سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے بھی جم جوائن کر لیا ہے۔

اپنی پیدائش سے ہی خبرں میں رہنے والے 1 سالہ تیمور علی خان کو مما کرینہ کپور نے جم جوائن کروا دیا ہے۔ کرینہ کپور خود اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ اور تیمور کی پیدائش کے بعد انہیں فٹ رہنے پر سراہا بھی گیا تھا۔ لیکن اب کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور کو کو بھی جم کین ممبر شپ دلا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیمور علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں مائی جم  نامی جم کی ممبر شپ دلائی گئی ہے۔  یہ جم خاص طور پر بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ جس میں بچوں 6 ہفتوں سے لے کر 10 سال کے بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی تربیت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں ڈانس اور میوزک سکھایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ تیمور علی خان گزشتہ برس دسمبر میں ایک سال کے ہوئے ہیں۔  منگوک بادشاہ تیمور کا نام پر بیٹے کا نام رکھے جانے پر انڈٰیا بھر میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں