دپیکاپڈوکون اورکترینہ کیف کے درمیان رنجش ابھی تک ختم نہ ہو سکی

دپیکاپڈوکون

بالی وڈ کی مشہوراداکارہ دپیکا پڈوکون،  رنبیر کپور سے اختلافات کروانے والی اداکارہ ٓکترینہ کیف کو اپنی شادی میں نہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

دپیکا پڈوکون کا شمار فلم انڈسٹری کی خوبصورت اورصف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے نے دپیکا پڈوکون نے اب تک کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔

دپیکاپڈوکون  نے اپنی قابل تعریف اورجاندار اداکاری کی بدولت جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا اور شہرت کا بلند  مقام حاصل کیا ہے اب دپیکاپڈوکون لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں  لیکن فلمی کیریئر کی کامیابی کی طرح ان کی ذاتی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔

دپیکاپڈوکون کی طرح کترینہ کیف بھی ایک مشہور اداکارہ ہیں لیکن دپیکاپڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان ایک لمبے عرصے سے کشیدگی چل رہی ہے۔

ماضی میں دپیکاپڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقہ بھی رہا ہے لیکن کترینہ کیف کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اب بھی دپیکا اس غم کو بھولی نہیں ہیں۔ کترینہ کیف اداکاروں کے درمیان میں کشیدگی بڑھانے میں کافی مشہور ہوتی جارہی ہیں۔

رنبیر کپوراس کشیدگی والے معاملے میں کوئی دلچسچی لیتے نظر نہیں آتے اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس بارے مین بات کی ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی بہن انیشا پڈوکون کے ساتھ نیہا دھوپیا کے شو’ ووگ بی ایف ایف‘ کے سیٹ پر پہنچیں جہاں انہوں نے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیئے۔

دپیکاپڈوکون سے شو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا وہ کترینہ کو اپنی شادی میں بلائیں گی؟ جس پر دپیکاپڈوکون نے فوراً ’نہیں‘ کا جواب دیا                                          

واضح رہے کہ ماضی میں دپیکاپڈوکون اور رنبیر کپور میں کنارہ کشی کے بعد بھی ایک  اچھی دوستی تھی جو کہ کترینہ کیف کو پسند نہیں تھی اور اسی وجہ سے رنبیر نے دپیکاپڈوکون سے دوستی بھی ختم کردی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں