ڈائریکڑ این ٹی ایس ہارون رشید پر منی لانڈرنگ کا الزام، ناقبل  ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈائریکٹر این ٹی ایس پر سوا 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، کسٹم انسپکٹر

راولپنڈی: کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے منی لانڈرنگ کیس اور انکم ٹیکس چوری کے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت میں دیگر ملزمان  ڈاکٹر جنید زیدی، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان اور ڈاکٹر شیرزادہ خان پیش ہوئے۔ لیکن ڈائریکٹر این ٹی ایس ہارون رشید پیش نہیں ہوئے۔  ہارون رشید اور دیگر ملزمان پر سوا 3 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  پراسیکیوٹر کسٹم امین فیروز نے بیان دیا کہ اسلام آباد میں واقع این ٹی ایس کی عمارت منی لانڈرنگ سے بنائی گئی جب کہ این ٹی ایس کے 15 خفیہ اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے ان اکانٹس کو ضبط کرنے کی استدعا کی ۔

تاہم عدالت نے ڈائریکٹر این ٹی سی ایس ہارون رشید کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیے ہیں۔ اور ہارون رشید کی جائیداد اور اکاونٹس کی فہرست طلب کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں