پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ،پنجاب (PQCB)کا179واں اجلاس

ادویات کے 71کیسز پر کارروائی، 26کیسز ڈرگ کورٹس بھجوانے کا فیصلہ،10کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری

لاہور: پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کا 179واں اجلاسPQCBآفس جوہرٹاؤن میں منعقد ہوا ،جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگزکنٹرول محمد سہیل نے کی۔اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں سیکرٹری PQCB عابدسعید بیگ، پروفیسر ریٹائرڈڈاکٹر محبوب ربانی (پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان )،پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر ( پروفیسر آف فارمیسی ،یونیورسٹی آف سرگودہا)،ڈاکٹرنویداقبال انصاری(پروفیسر آف فارماکالوجی فاطمہ میموریل کالج/ہسپتال لاہور)،پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد ( پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) ،پروفیسر ڈاکٹرذجاجہ ظہیر (پروفیسر آف فارماکالوجی ، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی لاہور) پروفیسر ڈاکٹرمنیرہ قیوم(پروفیسر آف فارماکالوجی،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور) ،پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر(پروفیسر آف فارماکالوجی،علامہ اقبال میڈیکل کالج) اورپروفیسرڈاکٹرارشاد حسین قریشی (پروفیسر آف میڈیسن ، کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی لاہور) شامل تھیں۔
میٹنگ میں ادویات کے کل 71کیسز پر کارروائی کی گئی ۔کل کاروائی شدہ کیسز میں سے 26کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ، 10کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔جبکہ 13کیسزکوخارج کر دیا گیااور21کیسزکی سماعت ملتوی کردی گئی ۔کل غورکردہ کیسز میں ریگولر نوعیت کے 59کیسز N.I.Hسٹینڈرڈ کے 06کیسز، نظرِثانی کی درخواست کے 04کیسزاور02نگرانی پیٹیشن کے کیسز شامل تھے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں