امریکا کا مسلم ممالک سے پناہ گرینوں کی آمد پر پابندی ہٹانے کااعلان

اضافی سیکورٹی اقدامات برے عزائم رکھنے والوں کو پناہ گزین پروگرام کے غلط استعمال سے روکیں گے،حکام

امریکا نے 11 ممالک سے پناہ گرینوں کی آمد پر پابندی ہٹانے کااعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 11 ممالک سے پناہ گزینوں کی امریکا آمد پر پابندی ہٹائی جائے گی تاہم انہیں پہلے کی نسبت زیادہ سخت قوانین سے گزرنا ہوگا۔امریکی حکام نے ان ممالک کے نام نہیں بتائیتاہم ممکنہ طورپر ان میں 10 مسلم اکثریتی ممالک اور شمالی کوریا شامل ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکریٹری نیسلن کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کون امریکا میں داخل ہورہا ہے،اضافی سیکورٹی اقدامات برے عزائم رکھنے والوں کو پناہ گزین پروگرام کے غلط استعمال سے روکیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں