بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

کرکٹ

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی
چٹاگانگ: بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ سے چٹاگانگ میں شروع ہو گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 سے 4 فروری تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی ٗ آئی لینڈرز نے سیریز کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیریز اپنے نام کی تھی۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان اب دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا: انضمام الحق

اپنا تبصرہ بھیجیں