انٹرنیشنل فٹ سال کپ 16 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

فٹ سال

 فٹ سال ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ٗپاکستان، برازیل، آسٹریلیا، نیپال، افغانستان اور ترکی شامل
اسلام آباد: پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل فٹ سال کپ 16 فروری سے لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں شروع ہوگا،پاکستان سوکرفٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، برازیل، آسٹریلیا، نیپال، افغانستان اور ترکی شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل 18 فروری کو کھیلا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورد نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی اجازت دے دی ہے اور ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،اور قومی ٹیم کے ٹرائلز آئندہ ہفتے ہونگے جس کی تاریخ کا اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا،قومی ٹیم کی سلیکشن آسٹریلین کوچ دگوسٹینو وینسینزومیرٹ کی بنیاد پر کریں گے،

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مزدور کی تنخواہ کم ازکم ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے ،پاکستان عوامی تحریک

اپنا تبصرہ بھیجیں