ممبئی کے اسپتال میں ایم آر آئی مشین میں پھنس کر مریض کی موت

بھارت

پولیس نے ڈاکٹر، وارڈ بوائے اور خاتون ٹیکنیشن پر لاپروائی کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی کے اسپتال میں ’ایم آر آئی‘ مشین میں پھنس کر نوجوان ہلاک ہو گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اسپتال میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت قانونی کی کارروائی کی جا رہے۔یہ واقعہ ممبئی شہر کے نائر اسپتال میں پیش آیا، جس پر ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جہاں ایم آرآئی کرانے کے لیے آنے والے 32 سالہ راجیش کو وارڈ بوائے نے آکسیجن سلنڈر ایم آر آئی روم میں لانے کے لیے کہا۔راجیش جیسے ہی سلنڈر لے کر کمرے میں داخل ہوا ،ایم آر آئی مشین نے اسے اندر کھینچ لیا، جس کے بعد آکسیجن کا سلنڈر کھل گیا اور پوری آکسیجن راجیش کے منہ کے ذریعے اْس کے جسم میں داخل ہو گئی۔ گیس پیٹ میں جاتے ہی وہ غبارے کی طرح پھولنے لگا۔ آنکھیں باہر آگئیں، انتہائی نازک حالت میں اْسے ٹراما سینٹر پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران اْس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ڈاکٹر، وارڈ بوائے اور خاتون ٹیکنیشن پر لاپروائی کامقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکومت نے متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے 5لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاک بھارت سیریز کے تنازع کے حوالے سے قائم آئی سی سی کمیٹی کا فیصلہ آنے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہوں گے،ٗنجم سیٹھی

ممبئی کے اسپتال میں ایم آر آئی مشین میں پھنس کر مریض کی موت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں