گریمی ایوارڈ کا میلہ امریکی گلوکار برونو مارس نے لوٹ لیا

loading...

60 ویں گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نومبر 2017 میں کیا گیا تھا
لاس اینجلس: موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کا میلہ 32 سالہ امریکی گلوکار برونو مارس نے جیت لیا، جنہوں نے ’ایلبم، ریکارڈ اور سانگ‘ آف دی ایئر کے ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر 5 ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔خیال رہے کہ ’گریمی ایوارڈ‘ کو موسیقی کی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے، اس کی سالانہ تقریب جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہوتی ہے۔اس میلے کے لیے نومبر میں نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے، 60 ویں گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نومبر 2017 میں کیا گیا تھا۔60 ویں گریمی ایوارڈ میں ان گلوکاروں، موسیقاروں، ایلبمز اور گانوں کو نامزد کیا گیا تھا، جو ستمبر 2016 سے اکتوبر 2017 کے درمیان ریلیز ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 60 ویں گریمی ایوارڈز کا میلہ 28 جنوری کو لاس اینجلس میں ہوا، جس میں 32 سالہ نوجوان امریکی گلوکار برنو مارس نے 5 ایوارڈ جیت کر میلہ لوٹ لیا۔برنو مارس کو ’ایلبم آف دی ایئر، ریکارڈ آف دی ایئر اور سانگ آف دی ایئر‘ کے ایوارڈز بھی دیے گئے۔ان کے ایلبم ’24 کے میجک‘ کو ریکارڈ آف دی ایئر، اسی ایلبم کے گانے ’دئٹس واٹ آئی لائیک‘ کو سانگ آف دی ایئر جب کہ اسی ایلبم کو ’ایلبم آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔برنو مارس کو مجموعی طور پر 5 ایوارڈز دیے گئے، جب کہ دوسرے نمبر پر کینڈرک لامار رہے، جنہوں نے بھی تین ایوارڈ حاصل کیے، تیسرے نمبر پر ای دی شیران رہے، جنہوں نے 2 ایوارڈ لیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں