تائیوان: سمندرمیں کھو جانے والے کیمرا دو سال بعد مل گیا، کیمرا دو سال بعد بھی اصلی حالت میں ہے

سمندر

کیمرا سکول کے بچوں اور ان کی ٹیچر کو ملاجنہوں نے فیس بک کے ذریعے مالک تلاش کرکے اس تک پہنچادیا

تائیوان کے سمندر میں گرکرگم ہونے والا کیمرہ دوسال بعد مل گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو سال سے زیادہ عرصے قبل سمندر میں کھو جانے والے کیمرے کی کہانی جو غیر معمولی لگتی ہے کیونکہ یہ کیمرا اب نہ صرف مل چکا ہے بلکہ جلد ہی اس کے مالک کو پہنچا دیا جائے گا۔ یہ کیمرا تائیوان کے ساحل پر ملا ہے اور واٹر پروف کیسنگ کی وجہ سے اپنی اصل حالت میں ہے۔

loading...

یہ کیمرا سکول کے بچوں اور ان کی استاد کو ملا جنھوں نے پھر یہ فیصلہ کیا کہ وہ فیس بک کے ذریعے اس کے مالک تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ اور ہوا یہ انھیں ایک ہی دن میں کیمرے کی مالکن کا پتہ چل گیا۔ یہ کیمرا سیرانا نامی ایک لڑکی کا ہے۔ جنہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین نہیں آرہا۔ میں اس وقت حیرت میں گھر گئی جب میرے دوستوں نے مجھے اس پوسٹ اور تصاویر کے بارے میں بتایا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں