تھائی لینڈ، روہنگیا مسلمانوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے 20 افراد ہلاک، 3 زخمی

بس تارکین وطن کو تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے بینکاک لے کر جارہی تھی، بس مکمل تباہ

تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس میں آگ لگنے سے20افرادہلاک ہوگئے، بس میں روہنگیا تارکین وطن سوار تھے۔ تھائی حکام کے مطابق بس میں میانمارکے تارکین وطن ملازمین سوارتھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ بس میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم ٹیلی ویژن فوٹیج کے مطابق بس میں آگ بھرک اٹھی اور لوگ اس میں پھنس گئے، آتشزدگی کے باعث بس تباہ ہوگئی۔

loading...

حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث 20 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔ ایک ریسکیو رضاکارنے میڈیا کو بتایا کہ بس میں47 افراد سوار تھے۔ بس  روہنگیا تارکین وطن کو تھائی لینڈ کے سرحدی علاقے سے بینکاک لے کر جارہی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں