اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی  نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کردی۔ اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیج دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جبکہ 65 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

loading...

اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں