کراچی گرمی میں اضافہ، آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات,درجہ حرارت

شہری صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروی طور پر باہر نہ نکلیں اور پانی سمیت فرحت بخش مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔

کراچی میں شدید گرمی کی غیر متوقع لہر نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ ہفتے سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور ہواں کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے، شدید گرمی اور سمندری ہواں کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔

loading...

شہری صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروی طور پر باہر نہ نکلیں اور پانی سمیت فرحت بخش مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں