کشمیری عوام جلد ہی امن و سکون سے رہیں گے،مسلم لیگ کی طرف سے مختلف جیلوں میں نظر بند حریت کشمیریوں کو خراج تحسین

کشمیر
loading...

ایک مقدس مقصداور مبنی بر حق جدوجہد کے لیے دی جانے والی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں مسلم لیگ جموں وکشمیر نے مختلف جیلوں میں نظر بند حریت پسند کشمیریوں کے صبر و استقامت اور ایثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک مقدس مقصداور مبنی بر حق جدوجہد کے لیے دی جانے والی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

کشمیرمیڈیا سروس کی معلومات کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام جس سیاہ دورسے گزر رہی ہے ان قربانیوں کی بدولت عنقریب اس کا خاتمہ ہو جائے گا اور ایک ایسا دور شروع ہوگا جس میں صرف امن و سکون اور چین و راحت ہوگا۔ ترجمان نے پارٹی سربراہ مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، خان سوپوری، آسیہ اندرابی، ڈاکٹرمحمد قاسم فکتو، ڈاکٹر شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر،اسداللہ پرے،حکیم شوکت، معراج الدین نندا، مولوی سجاد، فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نسرین، ایاز اکبر،الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، شاہد یوسف، فیاض احمد طلاق،بشارت احمد ، عاشق حسین، محمد حیات بٹ،راجہ کلوال،امیر حمزہ شاہ، حفیظ اللہ میر، محمد یوسف فلاحی، شکیل احمد بٹ، منظور احمد بٹ، عاطف احمد، رئیس احمد میر، سلمان یوسف،سجاد احمد بیگ، مد ثر رشید، منظور احمد پرے، عرفان احمد ڈار، عاقب احمد میر، عاشق حسین میر، ناصر عبداللہ، محمد اقبال وانی، بشیر احمد صالح، مفتی ندیم، بشیر احد صوفی،سرجان برکاتی؂، شکیل احمد ایتو اور دیگر نظربندوں کے عزم و استقلال اور بلند حوصلوں کو قوم کے لئے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں۔  مقبوضہ کشمیر، ٗآصفہ کے اہلخانہ نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد علاقہ چھوڑ دیا

مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قوموں کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہوتی ہے اور کشمیری قوم کی تاریخ ان جیسے حریت پسندوں کی بے پناہ قربانیوں سے عبارت ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں کی رہائی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں