نامور گلو کار ، فلم ساز، صداکار، اداکار، فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنائت حسین بھٹی کی 19ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی

گلو کار

لاہور :پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار ، فلم ساز، صداکار، اداکار، فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنائت حسین بھٹی کی 19ویں برسی کل جمعرات کو منائی جائے گی جبکہ اس موقع پر ملک کے مختلف نگار خانوں میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔

عنائت حسین بھٹی 12جنوری 1928ء کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔وہ بیک وقت ایک گلو کار ، اداکار ، ہدائت کار ، مصنف ، سماجی رہنماء، کالم نگار اور مذہبی سکالر تھے۔ابتداء ہی سے ان کا رجحان صوفی شاعری کی طرف تھا۔ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ ان کی آواز کی پچ سب سے مختلف تھی۔انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ ، بلے شاہ، خواجہ غلام فرید اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعراء کا کلام گایا ۔1955ء میں ہدائت کا ر نذیر کی فلم “ہیر ” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1960ء کی دہائی میں تھیٹروں میں گلو کاری کا آغاز کیا جہاں وہ سلطان باہو ؒ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کا کلام گایا کرتے تھے۔

انہوں نے سینکڑوں فلموں میں اداکاری اور گلو کاری بھی کی۔ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ ، وارث شاہ ،دنیا مطلب دی ، عشق دیوانہ ، شہری بابو، چن مکھناں،ظلم د ابدلہ،کوچوان اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں بھاگاں والیو، آج اکھاں وارث شاہ نوں، نکل کر تیری محفل سے بہت مشہور ہوئے ۔عنائت حسین بھٹی 31مئی 1999ء کو 71 برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئے تھے لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں