ولادی میر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 16 جولائی کو ہیلسنکی میں ملاقات ہو گی

ولادی میر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 16 جولائی کو ہیلسنکی میں ملاقات ہو گی
loading...

تعلقات کی موجودہ صورت حال اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،بیان

ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان طویل عرصے سے زیر التوا ملاقات 16 جولائی کو ہیلسنکی میں ہوگی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق کریملن اور وائٹ ہاؤس نے الگ الگ بیانات میں اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ضمن میں ایک سمجھوتا طے پا گیا اور دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت میں روس اور امریکا کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورت حال اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤ س نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں لیڈر قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ماسکو میں بدھ کو صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کی تھی اور ان سے ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی مکمل مجوزہ ملاقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پاک چین اقتصادی راہداری کے ابتدائی مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد صنعتی تعاون کے دور کا آغاز کیا جا رہا ہے‘شعیب احمد صدیقی

اپنا تبصرہ بھیجیں