بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

حضرت امیرخسرو

اسلام آباد:بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے بالآخر پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے۔بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئرسفارتکار نے بتایا کہ حضرت امیر خسروکے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کوویزے جاری کردیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے

loading...

حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغازگزشتہ روز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔واضع رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں