عمران خان این اے 53 اسلام آباد سے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 اسلام آباد سے آج اپنی انتخابی مہم کا آغاز ورکرز کنونشن سے خطاب کرکےکریں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق عمران خان این اے 53 اسلام آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور سہ پہر تین بجے کنونشن سینٹر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

loading...

ورکرز کنونشن سینٹر میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوار، کارکن اور رہنما شریک ہوں گے۔

ورکرز کنونشن سے اسد عمر، راجہ خرم نواز اور علی اعوان بھی خطاب کریں گے۔

کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد بھر کے کارکنان کو دعوت دی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں